Urdu – Only love can open the heart to the presence of Sayyidina Muhammad ﷺ اپنے لئے…
Only love can open the heart ? to the presence of Sayyidina Muhammad ﷺ ?
اپنے لئے یاد دہانی کہ جب پیرانِ سلسلہ نقشبند مجلس میں تشریف لاتے ہیں یا ظاہر ہوتے ہیں، تو وہ (مجلس ) عالمِ ملکوت سے ہے – دس ، پندرہ افراد کی مجلس نہیں جو آپ کو یہاں بیٹھے ہوئےنظر آتے ہیں لیکن اس مجلس کے اوپر ( عالمِ ملکوت) میں سیدنا محمد ﷺ کے زیرِ نظر انجمن ضرور قائم ہوتی ہے ۔ (ملکوتی ) انجمن ہی وہ چادر ہے جس کا فیض (دنیاوی ) مجلس کو ڈھانپتا ہے، کیونکہ جہاں بھی وہ (پیرومرشد) تشر یف لے جاتے ہیں، وہ "أَطِيعُواللَّه وَأَطِيعُوٱلرَّسُولَ وَأُوْلِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ" جیسے ہیں۔
ياأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُواللَّه وَأَطِيعُوٱلرَّسُولَ وَأُوْلِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ۞
اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو اوراپنے میں سے (اہلِ حق) صاحبانِ اَمر کی۔سورۃ النسا٫ آیت:59
أُوْلِي الْأَمْرِ (صاحبانِ امر) جو ان کے انچارج ہیں وہ انہیں ہدایت دیتے ہیں۔ جیسے ہی وہ ظاہر ہوتے ہیں ، ملکوت کی مجلس اس محفل کے اوپر قائم ہوتی ہے۔ اور اُس تجلی کا فیض حاصل کرنے کا واحد راستہ عمل نہیں ہے۔ ہمارا عمل اس حقیقت کا (تالا) کبھی نہیں کھول سکے گا– کوئی نماز ایسی نہیں جسے ادا کر کے تم اس حقیقت کو کھول سکو۔ ایسی کوئی زکوٰۃ نہیں جسے ادا کر کے یہ حقیقت کھل جائے۔ رمضان کا کوئی روزہ (صوم ) اس حقیقت کو نہیں کھول سکتا اور ایسا کوئی حج نہیں ہے جس سے تم پر یہ حقیقت کھل جائے ۔ اس حقیقت کو کھولنے کا واحد راستہ (یہ ہے ) "تم جس سے محبت کرتے ہو، اُس کے ساتھ ہو گے"۔
نبی اکرم ﷺ نے اس حدیثِ مبارکہ میں ایک بہت بڑا در وا فرما دیا ہے۔ جب ایک بَدْو آیا اور نبی کریم ﷺ جمعہ ( کا خطبہ ) دے رہے تھے اور وہ دورانِ جمعہ مسلسل پوچھتا رہا: "قیامت کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ یا سیدی یا رسول کریمﷺ ہمیں بتائیے کہ قیامت کیلئے کیا تیاری کی جائے"۔ ایک بار ، دو بار ، تین بار۔ تب نبی کریم ﷺ نے جمعہ روک کر فرمایا: "تم نے قیامت کے لئے کیا تیاری کی ہے" اور بَدْو نے جواب دیا: "کچھ نہیں" ۔ اب جب ہم اس حدیثِ مبارکہ پر تفکر کرتے ہیں اور غور و فکر کے ساتھ پڑھتے ہیں ، تو تصور کیجئے کہ ان تمام طاقتور تلواروں وغیرہ سے لیس صحابہ کرام کے سامنے کوئی آکر یہ کہے: " میری تیاری کچھ نہیں " ۔
یہ رحمت کی ایک بڑی کنجی ہے اور یہ اولیا٫ اللہ کے سمجھنے کیلئے ایک دروازہ ہے کہ تم اپنے عمل کے ذریعے کچھ حاصل نہیں کر سکو گے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تم عمل (صالح )نہ کرو ۔ تم اپنے سارے اعمال کرو لیکن یہ نہیں سوچو کہ تمہارے اعمال تمہیں کہیں پہنچا رہے ہیں۔ نبی کریم ﷺ اس انجمن میں کیا تعلیم دینا چاہتے تھے ؟ کیوں آپ ﷺ نے اس شخص کو داخلے کی اجازت دی اور بات کہنے کی اجازت دی کہ " میری تیاری کچھ بھی نہیں ہے اور میں قیامت تک پہنچنے اور آپ کی بارگاہ تک اپنے اعمال کے ساتھ نہیں آ رہا ہوں "۔ اور سیدنا محمدﷺ نے پوچھا ، "پھر تم نے کیا تیاری کی ہے ؟"وہ کہتا ہے: "اللہ (عزوجل )سے اور یا سیدی یا رسول کریم ﷺ آپ سے محبت ۔" اور بس بات اتنی سی ہے! نبی کریم ﷺ کا جواب تھا: "تمہیں جس سے محبت ہو گی ،(تم) اُس کے ساتھ ہو گے"۔
یعنی یہ ایک مفتاح، رحمہ ہے ۔ یہ رحمہ اور رحمت کی چابی تھی۔ اور دروازہ،جس سے اولیاء اللہ داخل ہوتے ہیں ، وہ یہی (محبت کا ) دروازہ ہے ۔ وہ سب طلبا کو یہ کہنے نہیں آتے–یہ عمل کرو ، وہ عمل کرو، یہ تلاوت کرو، یہ دعا کرو ، یہ عمل کرو ، یہ عمل کرو۔ اوہ… لوگ اللہ ( عزوجل) کی نہیں سنتے ! وہ تمہاری باتیں کیونکر سنیں گے؟ ۔ وہ ایک جگہ پر جاتے ہیں اور وہ یہی کہتے رہتے ہیں کہ ایسا کرو ، ویسا کرو ، اپنی نماز پڑھو، ایسا عمل کرو ، ویسا عمل کرو ، ویسا عمل کرو … وہ اللہ (عزوجل) کی بات نہیں سن رہے ہیں ، وہ تمہاری بات کیوں سننا چاہیں گے؟
تو اولیاءاللہ کا مقصد کیا ہے؟ تمہیں بتاتے رہنا کہ کیا عمل کرنا ہے؟ نہیں ۔ اُنہیں پرواہ نہیں کہ تم کیا کرتے ہیں۔ بس وہ تمہاری محبت چاہتے تھے۔ یہاں محبت اور پیارکے ساتھ بیٹھو۔ عاجزی کے دروازے سے آؤ۔ ہم (ترکی) زیارت پر گئے اور وہاں زیادہ تر زاویہ کے دروازے پر زنجیر ڈال کر رکھتے ہیں ، دروازہ ہوتا ہے اور راستے میں زنجیر ہوتی ہے ۔ اور وہ کہتے کہ انہوں نے زنجیر کیوں لگائی؟ تاکہ ، لوگ سر جھکاتے اندر آئیں۔اُونچے سر کے ساتھ نہیں بلکہ عاجزی سے خود کو نیچے جھکا کر اور وہ زنجیر کے نیچے جھک کر اندر آجاتے ہیں اور یہ ایک تعلیم تھی کہ اللہ (عزوجل ) کی طرف جانے والے راستے کی بنیاد خود پر فخر اور اپنے عمل پر فخر نہیں ہے۔ مجھے اپنے روزے پر فخر ہے۔کیوں؟ کوئی بھی صحابہ کی طرح روزہ رکھتا ہے؟ ایک سو پچاس ڈگری درجہ حرارت اور روزانہ دو جہاد کرتے تھے–ائیر کنڈیشنڈ خیموں اور افطاری کے اختتام پر سوڈا اور کھانے کے لوازمات اور بوفے– ہمارا روزہ کچھ بھی نہیں۔ کسی کا زکوٰۃ دینا اس قدر حیرت انگیز نہیں کہ جیسے اپنی جان دی ہے؟ لوگ پیسے دیتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی اہم چیز ہے۔ صحابی اپنی جان کا نذرانہ بطور زکوٰۃ دیتے تھے۔ انکی ذکی ، انکی پاکیزگی یہ تھی کہ انہوں نے سیدنا محمد ﷺ کی محبت میں خود کو قربان کردیا ہم وہاں تک نہیں پہنچ سکتے۔ انہوں نے سیدنا محمد ﷺ کی موجودگی میں نماز قائم کی، (ہماری ) نماز کیسی؟ …. (صحابہ کی نماز کا ) ہماری نماز کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ۔ تو ، پھر نبی کریم ﷺ نے رحمت کا دروازہ کھولا کہ تم اپنے عمل اور اپنے اعمال کے ساتھ ان اصحابہ کرام اور ارواح مبارکہ کے دسترخوان پر نہیں بیٹھو گے۔ لیکن وہاں تلک جانے کا راستہ تمہاری محبت اور پیار کے زریعے ہے۔
اور اسی لئےتمام نعت شریف ، تمام صلوات (درود شریف ) ہیں۔ میلاد منائیں، اور اسے عظیم الشان طور پر سجائیں۔ کیونکہ تم اپنی محبت پوشیدہ نہیں رکھنا چاہتے۔ میں آپ ﷺ سے محبت کرتا ہوں لیکن میں اسے سب سے چھپا رہا ہوں۔ حضرت ِشیخ ، میں آپ سے محبت کرتا ہوں لیکن میں نہیں چاہتا کہ کسی کو معلوم ہو کہ میں آپ کو پسند کرتا ہوں۔ کیوں مجھ میں کچھ غلط ہے؟ تم اس پر شرمندہ ہو؟ میں نبی کریم ﷺ سے پیار کرتا ہوں ، میں چھپانا چاہتا ہوں ، میں نہیں چاہتا کہ کوئی بھی یہ جان لے کہ میں آپ کو پسند کرتا ہوں۔ کیوں؟ نبی ﷺ… کیا ہوتا؟ ہم نبی کریم ﷺ اپنی محبت چھپانے والے ہیں ؟ نہیں تو پھر ہم حاجی انور سے سیکھتے ہیں۔ ایک عظیم الشان انداز میں میلاد منائیں۔ میں چاہتا ہوں کہ پورا محلہ ( بلاک) جان لے، میری پیغمبر ﷺ سے محبت ، سیدنامحمدﷺ سے محبت ۔ جومیرے پاس ہے اور جو میرے پاس نہیں ہے ، میں یہ سب کچھ سیدنامحمدﷺ کے حضور نذرانہ پیش کرتا ہوں۔ کیوں؟ یا ربی، اے میرے رب، اپنی محبت ظاہر کرنے کیلئے، آپ کی موجودگی (بارگاہ ) کی طرف میرا واحد دروازہ اور آپ کے عظیم دستر خوان پر بیٹھنے کا میرا واحد امکان– میری محبت اور میرا پیار ہے۔ تب نبی کریم ﷺ کا فرمان سو فیصد سچ ہے کہ "پھر تم جس سے محبت کرو گے، اُس کے ساتھ ہو گے"۔ نبی ﷺ کی انجمن ہمارے ساتھ ہے ۔ انکی نظرِمبارک ہم پر ہیں، وہ ہمیں دیکھ رہے ہیں۔ اگر دنیا کی حسنتہ ہے تو ، آخرت کی حسنتہ کا تصور کیجئے ، کہ آخرت میں کیا ملنے جارہا ہے کہ آپ نے یہ سارے میلاد منعقد کیئے؟ تم نے یہ ساری محبت کی۔ تم کھانا لائے۔ تم پانی لائے۔ تم خود آئے۔ تم نے اپنا وقت نکالا ، یہاں تک کہ تمہارا وقت بھی ایک زکوٰۃہے۔تم آج رات کام بھی کر سکتے تھے۔ تم نے سیدنا محمد ﷺ سے محبت ظاہر کرنے کے لئے اپنا وقت نکالا– یہ محبت کے بندھن کو مضبوط کرتا ہے۔ تو ہم نبی ﷺ کے ساتھ ہوں گے۔ اور نبی کریم ﷺ نے ہمیں"احباب" کا لقب دیا ہے ۔ "کہ یہ میرے احباب ہیں ، یہ میرے پیارے ہیں ، یہ مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ وہ سب کچھ میری ایک جھلک اور ایک نظارے ، میرے ایک جلوے کیلئے قربان کر دیں گے"۔
ان شاء اللہ ، نبی کریمﷺ ہمیں وہ جھلک ، وہ رویت ، وہ محبت عطا فرمائیں کہ ہم محبت اور عشق کے دروازے سے آرہے ہیں۔" یا ربی (اے میرے رب) ہمارے اعمال کمزور ہیں ، ہم اپنے عمل نہیں دیکھ رہے ہیں۔ ہم ہر ممکن حد تک اعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اے میرے رب ، ہماری محبت پُختہ ہے ، ہماری محبت مضبوط ہے، یا ربی، سیدنا محمد ﷺ سے زیادہ سے زیادہ محبت عطا کیجئے۔ جیسے ہی ہم نعت شریف اور صلوات سنتے ہیں ، روضہ شریف اور سیدی یا رسول کریم ﷺ کی بارگاہ میں خود کو محسوس کریں۔" میرے پاس ان جیسی آواز نہیں ہے ، میں ان کی طرح تلاوت نہیں کرسکتا۔ مجھے صرف اس بارگاہ میں اپنی روح کو دیکھنے کی اجازت دے دیجئے اور میں یہ سب کچھ سیدنا محمد ﷺکی روحِ مبارک کو ایک تحفہ کے طور پر دے رہا ہوں۔ میں ان کی طرف سے دعاگو ہوں ، یا ربی (اے میرے رب)، مجھے روضہ شریف سے فیض دیجئے۔ مجھے سیدنا محمد ﷺ کی نظر سے فیض عنایت کیجیئے۔
بِحُرْمَةِ مُحَمَّدٍ اْلْمُصْطَفیٰ وَ بِسِرِّ سُوْرَۃِ اْلْفَاتِحَہ
حضرت سید شیخ نورجان (قدس سرہٗ)
Reminder for myself that when a peer and a murshid from the Naqshbandi tariqa comes or appears for majlis is from malakut not the ten, fifteen people you see sitting here but there must be a majlis that is conducted by Sayyidina Muhammad ﷺ above this association. That majlis is the dress dressing this association cause everywhere they go is like Atiullaha wa atiur Rasula wa Ulil amre minkum
ياأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُواللَّه وَأَطِيعُوٱلرَّسُولَ وَأُوْلِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ
Ya ayyu hal latheena amanoo Atiu Allaha wa atiur Rasola wa Ulil amre minkum.
O ye who believe! Obey Allah, and obey the Messenger, and those charged with authority among you. [4:59]
that the Ulil amr that are in charge of them they give them direction. As soon as they appear that majlis of malakut is above this association and the only way to receive the dress of that tajjali is not by amal. Our amal will never open that reality. There’s no salah you can do that opens that reality. There’s no zakat you can give that opens that reality. There’s no sawm of Ramadan opens that reality and there’s no Hajj you can make that opens that reality. The only way to open that reality is “You be with whom you love”. Prophet ﷺ gave a big opening in that holy hadith. When a Bedouin came and Prophet ﷺ was giving a Jummah and he kept interrupting the Jummah that “what about qiyamah, Ya Sayyidi Ya Rasool-e-Kareem tell us what to prepare for qiyamah”. One time, two-time, three times Prophet ﷺ then stopped the Jummah and says, “what have you prepared for qiyamah” and the Bedouin’s reply was “NOTHING”. Now when we read the hadith with taffakur and contemplation that imagine with all these mighty Sahaba with all their swords, everything and somebody coming and saying, “I prepared nothing”. This is a big key of Rahmah and it’s opening for Awliyaullah to understand that it’s not through your amal you’re going to achieve anything but that doesn’t mean you don’t do the amal. You do all your amal but don’t think you’re getting anywhere with those action. What Prophet ﷺ wanted to be taught in that association, why he allowed that person to enter and to speak with that permission is a prepared nothing, I’m not coming with my amal to reach qiyamah and to reach your presence. And Sayyidina Muhammad ﷺ asked, “What then did you prepare?”. Says,” Love of Allah (AJ) and you Ya Sayyidi Ya Rasool-e-Kareem.” And that was it and Prophet ﷺ’s reply, “You will be with who you love”. Means it was a miftah Rahmah, it was the key of Rahmah and mercy. And the door that Awliyaullah enter only through that door, they don’t go around telling all the students do this, do this, do this, do this, recite this, pray this, do this, do this, do this. Eh…People are not listening to Allah why they want to listen to you. They go to a place and they keep saying do this, do this, make your salah, make this, make that, make that…. oh, they’re not listening to Allah (AJ) why they want to listen to you so what the purpose is then for Awliya? Was to keep telling you what to do? No, they don’t care what you do. All they wanted was your love. Sit here with love and muhabbat. Come through the door of humility. We went on ziyarah and most of the Zawiya’s they would put a chain at the door. Regular door and they would put a chain and they say why they put a chain. So, that people would kinda bow down and come in. don’t come with head high but lower ourself and they would lower under the chain and come in. And this was a teaching that this way to Allah (AJ) is not based on pride of myself and pride of my actions. I’m proud of my fasting. Why anybody fast like the Sahabi? A hundred- and fifty-degree temperature making two jihads per day. Our fasting is nothing in air-conditioned tents and sodas and refreshments and buffets at the end of the iftar. Anybody give a zakat that so amazing that their life was given. People give money and they think it’s something important. Sahabi were giving their life as zakat. Their zaki, their purification was they sacrifice themself for the love of Sayyidina Muhammad ﷺ. We can’t reach that. They prayed in the presence of Sayyidina Muhammad ﷺ. What kind of salah…is not anything comparable with our salah. So, then Prophet ﷺ opened a door of Rahmah. That you’re not going to be sitting at the table of these holy companions and noble souls based on your action and your amal. But the way you will get there is by your love and muhabbat. And that’s why all the Naat shareef, all the salawats, is make a milad and make it grand. Because you want your love not something hidden. I love you but I’m hiding it from everyone. Shaykh, I love you but I don’t want anyone to know I like you. Why I’m something wrong with me. You’re embarrassed at it. I love Prophet ﷺ, I wanna hide, I don’t want anyone to know that I like you. Why? What would Prophet ﷺ…. we’re going to hide our love for Prophet ﷺ, no then we learn from Hajji Anwar. Make a milad in a grand way. I want the whole block to know for the love of my peghambar, for the love of Sayyidina Muhammad ﷺ. What I have and what I don’t have, I’m giving it all for Sayyidina Muhammad ﷺ, why? To show Ya Rabbi, it’s my love, my only door to your presence and my only possibility to sit at your noble table is through my muhabbat and my love. Then prophet ﷺ’s words are hundred percent true then you will be with whom you love. With the association of love Prophet ﷺ is with us, his nazar upon us, watching us. If dunya Hasanat, imagine the akhira, what’s coming for akhirah that you did all of these mawlids. You did all this love. You brought food. You brought water. You brought yourself. You took your time off, even your time off is a zakat. You could have been working tonight. You took your time off to show the love of Sayyidina Muhammad ﷺ. That builds the bond of love. So, that we are going to be with Prophet ﷺ. And Prophet ﷺ’s label for us “Ahbab”. That they are my Ahbab, they are my lovers, they love me. They would give everything for one vision and one glance, one glance of me. Insha’Allah, Prophet ﷺ grant us that glance, that vision, that love that we’re coming through the door of love and muhabbat. Ya Rabbi, our actions are weak, we’re looking at our actions. We try to do the actions as best as possible but Ya Rabbi our love is strong, our love strong Ya Rabbi. Grant more and more love for Sayyidina Muhammad ﷺ. As soon as we hear the Naat Shareef and salawat you have to feel yourself in the presence of Roza shareef and Sayyidi Ya Rasool-e-Kareem. I don’t have a tongue like them, I can’t recite like them. Let me just to see my soul in that presence and I’m giving all of this as a gift to the soul of Sayyidina Muhammad ﷺ. Praising on that behalf, YA Rabbi, dress me from Roza Shareef. Dress me from the nazar of Sayyidina Muhammad ﷺ.
Bi Hurmati Muhammad al-Mustafa wa bi Siri Surat al Fatiha.
?Hazrat Sayed Shaykh Nurjan (Qs)
Watch here: https://web.facebook.com/shaykhnurjanmirahmadi/videos/602962543826893/