Urdu – The purpose of the Taweez (amulet) سوال:پیارے سیدی ،تعویذ کا مقصد کیا ہوتا ہے؟ …
The purpose of the Taweez (amulet)
سوال:پیارے سیدی ،تعویذ کا مقصد کیا ہوتا ہے؟
شیخ سید نورجان میرا حمدی نقشبندی [ق] : تعویذ کا مقصد عاجزی کی علامت رکھنا ہے کہ ، " یاربی میں (بندہ ناچیز) کچھ بھی نہیں ہوں اور میں عاجزی کےراستے کا طالب ہوں اور یہ کہ آپ مجھ پر نظر رکھیے اور میری حفاظت کیجئے "۔ اور بزرگوں کے نام اور آیات القرآن میں طاقت ہے ۔اَللّٰهُ حَقْ(اللہ حق ہے) میں ایک طاقت ہے ۔اولیا ٫اللہ کے نام، "تنزیل الرحمہ" ، ایک رحمت (نازل ہوتی ہے) اور ایک رحمہ لاتے ہیں۔
حدیث مبارکہ :
عِنْدَ ذِكْرِ الصَّالِحِينَ تَنْزِلُ الرَّحْمَةُ
" صالحین کے نام کا ذکر کرتے ہوئے اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے۔"
سیدنا محمد( ﷺ)
اسلام میں "رُقیہ" معروف ہے۔کہ جب وہ آیت الکرسی ( سورۃ البقرہ ، آیت 255) یا آیت الکریم ، یا قرآن کریم کی مختلف آیات لکھتے ہیں؛ تو وہ اسے(تعویذات کو) برکات اور تبرک کیلئے رکھتے ہیں۔ "وہابی مذہب " جو اسلام کو تباہ کرنے آیا تھا کہ وہ (فرقہ) جلد ہی ختم ہوجائے گا ، وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
یہ تمام اسلامی تاریخ (میں شامل) ہے، یہی حفاظت کا طریقہ تھا۔ اسلامی جنگی لباس (زرہ بکتر )میں، اللہ کے سارے اسمائے حسنیٰ، سیدنا محمد (ﷺ) کا اسمِ مبارک( کنندہ ہوتا تھا)۔ تمام تلواروں میں خطاطی ہوئی ہوتی تھی ۔ ان کے تمام دفاعی لباس پر (یہ کلمات لکھے ہوئے ہوتے تھے): " مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّه " اور " لآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ " ، " حَسْبُنَا اللّٰهُ "، " إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا" سب لکھا ہوا ہوتا ہے۔
کیونکہ وہاں فرشتے موجود ہوتے ہیں۔ ہر لکھی ہوئی شئے کے ساتھ فرشتے اور "ملائکہ" موجود ہیں۔ ہر آیت یا لفظ ، اگر آپ "اللہ" کا ذکر کرتے ہیں اور اسے لکھتے ہیں(تو) کتنے ہی فرشتے اس کلام کے ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ اور ان فرشتوں کی کیا ذمہ داری ہے کہ وہ اس کلام پر نگاہ رکھیں ، اور جو بھی اسے پہنتا ہے ، کتنی مشکلات اُس سے دور ہو جاتی ہیں اور پھر یہ غیبی (شر) سے پناہ دیتا ہے۔
نبی کریم (ﷺ) نے اپنے اولیاء اللہ کو پرچم دئیے ہیں۔ اپنے ہر ولی اللہ کو سلطنت (ملکوت)سے پرچم عطا فرمایا ہے ۔ اور پرچم تعویز ہے جس میں نبی کریم ﷺ نے اُن سے فرمایا "آپ کے لوگ یہ لکھیں (تاکہ) وہ اللہ (عزوجل) کی پناہ میں ، سیدنا محمد (ﷺ) کی پناہ میں اور نظر میں رہیں، اولوالامر (اولیاءاللہ) کی نظر میں رہیں ۔ اور پھر اولوالامر (اولیاءاللہ) سے بُدَلا، نجابہ ، نقابہ ، اوتاد ، والاخیار ، غوث ، جنِ و ملائکہ (رجال اللہ کے طبقات) (کے زیر نظر رہیں)۔ یعنی رجال اللہ اور اولیاءاللہ اور جِنَّوں اور اِنْسْ (انسان) کی یہ طبقات ہیں، جن کی ذمہ داری ہے اور وہ اس جھنڈے کے ساتھ حفاظت لیئے آتے ہیں۔ لہذا ان کا تعلق ایک سلطنت سے ہے ، کہ جو یہ تعویز پہنتا ہے ، وہ ان مشائخ کے پرچم تلے آجاتا ہے۔ اور وہ سلطنت الہی میں پہچانے جاتے ہیں۔ شیاطین ان جھنڈوں کو پہچانتے ہیں۔
لہذا یہ اسطرح ہے جیسے جب آپ (امریکی لوگ) گھر میں نشانی لگاتے ہیں ، اور آپ لکھتے ہیں " اے ڈی ٹی" ( امریکن سیکیورٹی کمپنی) ، اور آپ کا مکان" اے ڈی ٹی" کے تحت محفوظ ہے۔ کیوں؟ آپ لوگوں کو ( چوروں کو ) اندر کیوں نہیں آنے دیتے کہ آپکے گھر پر ڈاکہ ڈالیں، اور انہیں پتہ چل جائے کہ آیا دروازہ ( حفاظتی الارم ) بج رہا ہے یا نہیں ، یا الارم بند تو نہیں۔ نہیں ، کیونکہ یہ ایک حفاظت (چوکیداری )ہے۔ آپ سائن اپ کرتے ہیں ، آپکو" اے ڈی ٹی" کے ساتھ اپنا معاہدہ مل جاتا ہے ، اور اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ (گھر کے ) باہر ( لگانے کیلئے ایک حفاظتی ) علامت ہے ،کیونکہ چور آکر دیکھتا ہے اور کہتا ہے ، "اوہ ، یہ تو سر درد بن جائے گا ، جیسے ہی میں نے شیشہ توڑا ، پولیس کو (الارم کی ) آواز جائے گی اور وہ آجائیں گے۔ اوہ میں پڑوسیوں کے گھر جاتا ہوں، اُن کے گھر میں کوئی نشان نہیں ہے"۔ یعنی شیاطین وہ دیکھ سکتے ہیں ، ہم نہیں دیکھتے ۔ جب وہ انسان کو دیکھتے ہیں تو انھیں نظر آیا کہ ان کے سینے میں کچھ چمک رہا ہے جب انہوں نے تعویز پہنے ہوئے ہوتے ہیں ۔ وہ دیکھتے ہیں کہ ان کے گھر اور انکی گاڑیوں پر کچھ چمک رہا ہے ، جیسے ہی وہ تعویذ دیکھتے ہیں، کہتے ہیں ، "ہمیں اس لڑائی میں نہیں پڑنا ، ہم یہاں سے نکل جاتے ہیں ، اگلے شخص کے پاس جاتے ہیں جس کے پاس یہ چیزیں نہیں ہے ". بہت سے، بہت سارے مختلف حقائق ہیں۔
اور یہ بدمذہب جنہوں نے آکر ہر چیز کو شرک اور ہر چیز (متنازعہ) بنادی۔ کیونکہ وہ شیطان کیلئے کام کرتے ہیں۔ جب آپ شیطان کے لئے کام کرتے ہیں تو ، کوئی شک نہیں کہ تم تعویذ اُتار دینا چاہتے ہو۔ کوئی شک نہیں کہ تم دیوار پر کوئی تعویذ نہیں لگانا چاہتے۔کیونکہ شیطان اُنہیں یہ بتا رہا ہے کہ انہیں کہو ، "ان چیزوں کو اتار دو تاکہ ہم ان کے لوگوں کو بہتر طریقے سے قابو میں رکھ سکیں"۔ یہی وجہ ہے کہ وہ شیطان کیلئے کام کرتے ہیں۔ وہ شیطان کیلئے کام کرتے ہیں اور انہوں نے ایک ہزار سال کی تاریخ چھین لی۔ کبھی ایسا وقت نہیں گُزرا جب (تعویذ ) استعمال نہ کئے گئے ہوں ، اسلیے جائیں اور اللہ (عزوجل) کی تمام (قدیم ) مساجد کو دیکھیں (وہاں تعویذ اور خطاطی ہر طرف ہوئی ہیں۔ تعویذ ایک ایسی چیز ہے جسے آپ نے لگانا/پہننا ہے ۔ ہر خطاطی ، ہر مسجد میں خطاطی ہوتی ہے۔ یہاں ایک تعویذ ہے، (سیدی (ق) دیوار پہ لگی تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہیں)۔ انہوں نے مسجدوں میں خطاطی کیوں کر رکھی ہے؟ اللہ (عزوجل) کی تسبیح کیلئے اور حصار کیلئے اور ایک انرجی لانے کیلئے ، اور مثبت انرجی لانے کیلئے۔
کیونکہ ہر ایک اپنے تمام کوڑے کے ساتھ مسجد میں آتا ہے۔ لہذا یہ انرجیاں ہر طرح کی مشکل دور کرتی ہیں۔ تمام مومن مخلوق آتی ہے، ان لکھے ہوئے (کلمات ) کی انرجی کی وجہ سے ، اور وہ وہاں دعا کرتے ہیں۔ تاج محل میں پوری سورۃ یٰسین (ﷺ) لکھی ہوئی تھی۔ یہ ایک بہت بڑا تعویذ تھا، بے پناہ طاقت، کیوں؟ وہ جانتے تھے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ اب وہ مسجدوں کو پاگل خانوں کی طرح بنانا چاہتے ہیں۔ کیا آپ نے ایک پاگل خانہ ، "کوکو ہاؤس" دیکھا ہے ، وہاں سفید دیواریں ہیں، کچھ بھی نہیں ہے ، خالی ہے۔ یہ اللہ (عزوجل) کی مسجد نہیں ہے ۔ حتیٰ کہ اللہ (عزوجل) کے خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ/ کسوہ ہے۔ اُس نے مکمل "کسوہ" (غلاف) سے ڈھک دیا ہے اور اس پر سب کلمات لکھےہیں۔
وہ (انہتا پسند )مذہب آتے ہیں اور کہتے ہیں ، 'گھروں کو ، کوکو ہاؤس (پاگل خانے کی) طرح بنا دو، تمام سفید دیواریں۔ تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ خود کو گھسیٹ کر اور دیواروں پر سر پٹکیں۔(سیدی ہنستے ہیں )۔ اللہ (عزوجل) کا راستہ یہ ہے ، کہ ہر لمحہ اللہ (عزوجل) کی تسبیح ہو، اور اس سارے کلام میں کیا راز اور کیا طاقتیں (چھپی) ہیں۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ (عزوجل) ہمیں انسپائر کرے اور نیکی کی طرف رہنمائی فرمائے ۔ اور ان لوگوں کو اور انکی تعلیمات کو فراموش کردیں۔ وہ شیطانوں کیلئے کام کرتے ہیں ، تاکہ شیطان لوگوں پر قبضہ کرسکیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ (عزوجل) ہماری رہنمائی کرے اور حفاظت فرمائے۔ وہ شخص نہیں جو سوال پوچھتا ہے۔ سوال بُرا نہیں ہے۔ لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ سوال کہاں سے پیدا ہوتا ہے کہ وہ پانچ سو مختلف یوٹیوب چینلز ہیں جو کہتے ہیں، "یہ شرک ہے، یہ شرک ہے، یہ شرک ہے" ، ہروہ چیز جسے وہ طاقتور سمجھتے ہیں، کیوں (انتہاپسند) مذہب اس کے خلاف ہوجاتے ہیں۔(یعنی) اس میں کوئی راز ضرور ہو گا۔ کیونکہ شیطان کو یہ پسند نہیں ہے۔ اگر اس میں طاقت نہ ہوتی تو وہ اس میں دلچسپی نہ لیتا۔
ہم کہتے ہیں کہ اگر تم شیخ کا چہرہ (تصویر ) لگاتے ہو تو تم شیخ کی عبادت نہیں کررہے ۔ اُن کا چہرہ (مبارک) اپنے گھر میں لگائیں۔ اور دیکھیں کیسے ہر برا کردار آئے گا اور کہے گا ، "یہ کیا ہے ، آپ یہ کیوں کر رہے ہیں؟" ، اس (تصویر لگانے) نے بالکل وہی کیا جو اُسے کرنا چاہئے تھا۔ اس کا مقصد ان لوگوں کی نشاندہی کرنا تھا جو خراب انرجی رکھتے ہیں۔ کیوں اسے آپکے گھر میں کچھ غلط نظر نہیں آیا سوائے اس (تصویر) کے؟ کیونکہ شیطان جو اس کے ساتھ ہے ، اُس کے اندر ہے، ان اولیاء کا چہرہ مبارک نہیں برداشت کر سکتا۔ لہذا وہ اس سے مشتعل ہو جاتا ہے۔ اُنہیں اس کی پرواہ نہیں کہ اگر تم ہر طرح کے ٹیلیویژن رپورٹر دیکھتے ہو جو شادی شدہ ہوں اور اس نے لباس نہ پہنا ہو، یہ تو ٹھیک ہے (لیکن) جیسے ہی آپ نے ان اولیاءاللہ کا چہرہ لگایا (تو یہ غلط ہوا؟)۔ کیونکہ وہ (لوگ ) آپ کے گھر آتے ہیں؛ ٹیلی ویژن لگا ہوا ہے، شادی شدہ خواتین (ٹی وی) پر آئی ہیں، اُنہوں نے کپڑے نہیں پہنے ہوئے ، آپ اُسےدیکھ رہے ہیں ، یہ زنا ہے۔ زنا ٹھیک ہے؟ کیونکہ وہ بھی بیٹھ کر آپ کے ساتھ ٹی وی دیکھتے ہیں۔ کہتے ہیں ، "ہا ہا ، ہم بھی ایک ٹی وی شو بنائیں گے " (شیخ ہنسے)۔ لیکن گھر میں کسی ولی کی تصویر لگانے پر وہ کہتے ہیں ، "اوہ یہ شرک ہے"۔ "تو کیا ہوا ، میں (تصویر کیلئے ) نماز نہیں پڑھ رہا ، میں گھر پر لگی تصویر کو سجدہ نہیں کر رہا "۔ دیکھو کیسے شیطان ان چیزوں سے پریشان ہو جاتا ہے ، پھر ہمیں اس کی طاقت سمجھ آتی ہے، اور یہ وہی کام تھا جو اسے( نشاندہی) کرنا تھا۔ ان شاء اللہ
بحرمة محمد( ﷺ) المصطفی و بسر سورۃ الفاتحه
شیخ سید نورجان میرا حمدی نقشبندی (ق)
⚡️Question : “Seyyidi, what’s the role of the Taweez (amulet)”?
?Shaykh Nurjan Mirahmadi : The purpose of the taweez is to take a sign of humility. That, “I am nothing Ya Rabbi and that I’m seeking a path of humility and that you watch over and protect me”. And the names of Holy people and “Ayatul-Quran” (verses of the Holy Qur’an) has a power, “Allah-hu-Haqq” (Allah is Truth) has a power, the names of Awliyaullah, “Tanzeelur Rahma” , bring a mercy and a Rehma.
عِنْدَ ذِكْرِ الصَّالِحِينَ تَنْزِلُ الرَّحْمَةُ۞
“In mentioning the names of the pious people, Allah’s Mercy descends.” Prophet Muhammad (ﷺ)
“Ruqya”(healing verses of Holy Qur’an) is well known In Islam. That when they write Ayatul-Kursi ( Surah Baqarah, verse 255), or Ayatul-Kareem, or different Ayat of Holy Qur’an , they put it for Barakat (blessings) and Tabarrok. That “Wahhabi Madhab” (religious sect) that came to destroy Islam, that they’ll be leaving soon, were not able to do that.
That was all Islamic history, that this was the way of protection. Islamic Armory was all the names of Allah (AJ), the name of Sayyidina Muhammad ﷺ, all the swords had all calligraphy, all their armour had ”Muhammadun Rasool Allah” (Muhammad is the Messenger of Allah) , “La ilaha Illallah” (There is no God but Allah), “Hasbunallah” (Allah is sufficient for us), “Innaa fatahna laka fatham mubina” (indeed, we grant you [O Muhammad ﷺ,] a clear opening), everything.
Because there is angels, with everything written there are angels and “malaika” (angels). Every verse or word you mention just, “Allah”, and write it, what angels are accompanying those “Kalaam” (speech/words). And what is the responsibility of those angels to watch over that Kalam, and whoever wears it, what type of difficulty to take, and then it’s a protection from unseen.
That Prophet ﷺ gave his Awliyaullah flags. Gave each of His Awliyaullah a flag from the kingdom. And the flag is the taweez in which Prophet ﷺ told them , “that your people write this, they should be under Allah (AJ)’s protection, under the protection and ‘Nazar’(gaze) of Sayyidina Muhammad ﷺ. Under the nazar of Ulil Amre (those in authority). And then from the Ulil Amre there are the Budala, Nujaba, Nuqaba, Awtad, wa Akhyar, Gawth, Jinni, wa Malaika”(categories of RijalAllah). Means these categories of Rijal (people of God) and saints, and jinn’s (spiritual beings), and “ins” (man) that are responsible, and they come as a protection with that flag. So it has to do with a kingdom, that who wears that taweez, is under the flags of those shaykhs. And they’re known in the divinely kingdom. The “shaytans”(devils) know those flags. So it’s like in your house when you put a sign, and you say “ADT” (security company), and your house is protected by ADT. Why? Why don’t you just let the people come and rob your house, and they can find if the door is ringing or not, or the alarm if going off. Say no, because it’s a protection. You sign-up , you get your contract with ADT, and more important is the signs on the outside. Because the burglar comes and look and says, “oh, this is going to be a headache, soon as I hit this glass, a noise is going to go off, the police are going to come, let me go to the neighbours house, he has no sign in his house”.
Means the shaytans they see, we don’t see. When they look at insaan they see something is shining through their chest when they’re wearing their taweez( amulet). They see something is shining on their home and on their car, as soon as they see that taweez they say, “we don’t need that fight, we’re out of here, we'll go to the next person who doesn’t have these things”. Many, many different realities.
And this bad Madhab that came and made everything to be “Shirk”(partnership with the divine) and everything, because they work for shaytan. When you work for shaytan, no doubt you want the taweez off. No doubt you don’t want any of the taweez on the wall because the shaytan is coming to tell them, “tell them to take these things off, so we can possess their people better”. That’s why they work for shaytan. They work for shaytan and they took away a thousand years of history. That there was never a time, that’s why go look at all the Masjids of Allah (AJ), they are all with taweez and calligraphy everywhere. Taweez is something that you put. Every calligraphy, every masjid has calligraphy, these are is a taweez (Seyyidi (ق) points to picture behind him). Why they put the calligraphy in masjids? To glorify Allah (AJ) and to bring a safety, and an energy, and a positivity energy because everyone coming with all their garbage into the masjid. So these energies take away every type of difficulty, all the “Momin” (believing) beings are coming because of the energies of what was written, and they pray in there. Taj Mahal had the entire “Yaseen” (Surah 36 of the Holy Qur’an) written all over it. It was a huge taweez, immense power, why? they knew what they were doing. Now they want to make Masjids like an insane house. Have you seen an insane house, “Kuku” house, it’s white walls, nothing, nothing. That is not the Masjid of Allah (AJ), Allah (AJ) even his Holy Kaaba He’s putting full “Kiswah” and put all the writings on it.
That madhab comes and says, “make a house like a Kuku house, all white walls”, so in case they wanted to like grab themselves and go bang into the walls (Seyyidi (ق) laughs)۔
Way of Allah (AJ), Allah (AJ), to glorify Allah (AJ) is to every moment. And what secrets and powers has in all of these Kalaams.
We pray that Allah (AJ) to inspire us and guide us towards goodness. And to forget about these people and what they’re teaching. They work for devils, so that the devils can possess people.
We pray that Allah (AJ) guide and protect us. Not the person who asked the question, the questions not bad. But I know where they get the question from is the five-hundred different YouTube channels that, “This shirk, this shirk, this shirk”, they think everything powerful, why that Madhab comes against it. Must be a secret there. Because shaytan doesn’t like it. If it didn’t have power, he would be dealing with it.
We say that if you put the face of the shaykh, you’re not worshipping the shaykh. Put his face in your home, and see everyone with bad character come and say, “what’s this, why do you have to have this?”, it did exactly what is was supposed to do. It was to point out to you people who have bad energy. Why he never found anything wrong in your home except that. Because the devil that’s with him, inside him, can’t take the face of this Awliya, therefore he’s agitated by it. They don’t care if you put every type of television reporter who’s married and has no cloths on, it’s okay? soon as you put the face of these Awliya, because they come to your home, television is playing the ladies married, she has no cloths on , you’re watching her, it’s zinah (adultery). Zinah is okay? Because they sit and watch TV with you too. Say, “ha-ha, we’re going to make a TV show too”(Shaykh laughs). But to put a picture of a Wali in the house they say, “oh this is a shirk”. “So what, I’m not praying , I’m not making sujood to the picture of the house ”. See how the shaytan is bothered by things ,then we understand the power that it has, and that is exactly the work it’s supposed to be doing inshallah.
Subhana rabbika rabbal ‘izzati ‘amma yasifoon, wa salaamun ‘alal mursaleen, walhamdulillahi rabbil ‘aalameen. Bi hurmati Muhammad al-Mustafa wa bi siri Surat al-Fatiha.?✨
? Please Subscribe Now:
https://www.youtube.com/user/NurMir
? Please Like Our Main Page:
https://facebook.com/shaykhnurjanmirahmadi/